۔ (۱۲۸۹۱)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا: اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((لَاتَقُوْمُ السَّاعَۃُ حَتّٰی تَاْخُذَ اُمَّتِیْ بِمَاْخَذِ الْاُمَمِ وَالْقُرُوْنِ قَبْلَہَا شِبْرًا بِشِبْرٍ وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ۔)) فَقَالَ رَجُلٌ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! کَمَا فَعَلَتْ فَارِسُ وَالرُّوْمُ؟ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((وَھَلِ النَّاسُ اِلَّا اُولٰئِکَ۔)) (مسند احمد: ۸۴۱۴)
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی، جب تک میری امت ہو بہو پہلی امتوں اور لوگوں والے کام نہیں کرے گی؟ ایک آدمی نے پوچھا: اللہ کے رسول! کیا جس طرح فارسی اور رومی لوگوں کے کام تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لوگوں سے مراد ہی یہی لوگ ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(12891)