۔ (۱۲۹۱۵)۔ وَعَنْ اَبِیْ وَائِلٍ قَالَ: کُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِاللّٰہِ (یَعْنِی ابْنَ مَسْعُوْدٍ) وَاَبِیْ مُوْسٰی رضی اللہ عنہما فَقَالَا: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنَّ بَیْنَیَدَیِ السَّاعَۃِ اَیَّامًایَنْزِلُ فِیْہَا الْجَہْلُ وَیُرْفَعُ فِیْہَا الْعِلْمُ وَیَکْثُرُ فِیْھَاالْھَرْجُ۔)) قَالَ: قُلْنَا: وَمَا الْھَرْجُ؟ قَالَ: ((اَلْقَتْلُ۔)) (مسند احمد: ۳۶۹۵)
سیدنا ابو وائل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں سیدناعبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور سیدناابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، ان دونوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قیامت سے قبل ایسا زمانہ ہو گا کہ اس میں جہالت عام ہو گی، علم اٹھ جائے گا اور ھَرْج عام ہوجائے گا۔ ہم نے پوچھا: ھرج سے کیا مراد ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قتل ۔
Musnad Ahmad, Hadith(12915)