Blog
Books



۔ (۱۲۹۲۳)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اُبَشِّرُکُمْ بِالْمَہْدِیِّیُبْعَثُ فِیْ اُمَّتِیْ عَلٰی اخْتِلَافٍ مِنَ النَّاسِ وَزِلَازِلَ فَیَمْلَاُ الْاَرْضَ قِسْطًا وَعَدْلًا کَمَا مُلِئَتْ جَوْرًا وَظُلْمًا یَرْضٰیْ عَنْہُ سِاکِنُ السَّمَائِ وَسَاکِنُ الْاَرْضِ یُقْسِمُ الْمَالَ صِحَاحًا۔)) فَقَالَ رَجُلٌ: مَاصِحَاحًا؟ قَالَ: ((بِالسَّوِیَّۃِ بَیْنَ النَّاسِ قَالَ: وَیَمْلَاُ اللّٰہُ قُلُوْبَ اُمَّۃِ مُحَمَّدٍ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم غِنًی ویَسَعُھُمْ عَدْلُہُ حَتّٰییَاْمُرَ مُنَادِیًا فَیُنَادِیْ فَیَقُوْلُ: مَنْ لَہُ فِیْ مَالٍ حَاجَۃٌ؟ فَمَا یَقُوْمُ مِنَ النَّاسِ اِلَّا رَجُلٌ، فَیَقُوْلُ: اِئْتِ السَّدَّانَ یَعْنِی الْخَازِنَ فَقُلْ لَہُ اِنَّ الْمَہْدِیَّیَاْمُرُکَ اَنْ تُعْطِیَنِیْ مَالًا فَیَقُوْلُ لَہُ: اِحْثِ حَتّٰی اِذَا جَعَلَہُ فِیْ حِجْرِہٖوَائْتَزَرَہُنَدِمَفَیَقُوْلُ: کُنْتُ اَجْشَعَ اُمَّۃِ مُحَمَّدٍ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَفْسًا اَوَعَجَزَ عَنِّی مَا وَسِعَہُمْ قَالَ: فَیَرُدَّہُ فَلَا یَقْبَلُ مِنْہُ، فَیُقَالُ لَہُ: اِنَّا لَانَاْخُذُ شَیْئًا اَعْطَیْنَاہُ فَیَکُوْنُ کَذٰلِکَ سَبْعَ سِنِیْنَ اَوْ ثَمَانَ سِنِیْنَ اَوْ تِسْعَ سِنِیْنَ ثُمَّ لَاخَیْرَ فِی الْعَیْشِ بَعْدَہُ اَوْ قَالَ: ثُمَّ لَاخَیْرَ فِی الْحَیَاۃِ بَعْدَہُ۔)) (مسند احمد: ۱۱۳۴۶)
سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب میری امت کے لوگوں میں اختلاف زوروں پر ہوگا اور زلزلے آرہے ہوں گے، میں تمہیں مہدی کی بشارت دیتا ہوں جو زمین کو عدل و انصاف سے اس طرح بھر دے گا، جیسے اس سے پہلے یہ ظلم و جور سے بھری ہوئی ہو گی، آسمان والے اور زمین والے سب ہی اس سے خوش ہوں گے، وہ لوگوں کے درمیان مساوات کے ساتھ مال و دولت تقسیم کرے گا اور اللہ تعالیٰ امت ِ محمد کے دلوں کو غنا سے بھر دے گا، اس کا عدل و انصاف ہر ایک کو پہنچے گا، وہ ایک منادی کرنے والے کو حکم دے گا، پھر وہ یہ اعلان کرے گا کہ کس کو مال کی ضرورت ہے۔ یہ اعلان سن کر صرف ایک آدمی اٹھے گا، مہدی اس سے کہے گا: جا اورخزانچی سے کہو کہ مہدی تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم مجھے مال و دولت دو، وہ خزانچی اس سے کہے گا کہ تم جس قدر لینا چاہتے ہو اٹھالو، جب وہ اپنی جھولی میں بہت سا مال لے کر اسے باندھے گا تو خودہی نادم ہو کر کہے گا: امت محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میں میں ہی زیادہ بے صبرا نکلا، جو چیز ان سب کو پہنچ گئی، کیا وہ مجھ سے ہی عاجز آ گئی ہے، سو وہ اس مال کو واپس کرے گا، لیکن مہدی اس سے قبول نہیں کرے گا اور اسے کہا جائے گا: ہم جو چیز دے دیں وہ واپس نہیں لیتے۔ سات یا آٹھ یا نو سال اسی طرح خوش حالی کا دور دورہ رہے گا، اس کے بعد زندہ رہنے میں کوئی خیر نہیں ہوگی۔
Musnad Ahmad, Hadith(12923)
Background
Arabic

Urdu

English