۔ (۱۲۹۳۹)۔ وَعَنْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ بْنِ جُبَیْرٍ
اَنَّ الْمَسْتَوْرِدَ قَالَ: بَیْنَمَا اَنَا عِنْدَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فَقُلْتُ لَہُ: سَمِْعتَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((اَشَدُّ النَّاسِ عَلَیْکُمُ الرُّوْمُ، اِنَّمَا ھَلَکَتُہُمْ مَعَ السَّاعَۃِ۔))فَقَالَ لَہُ عَمْرٌو: اَلَمْ اَزْجِرْکَ عَنْ مِثْلِ ہٰذَا۔ (مسند احمد: ۱۸۱۸۶)
سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس تھا، میںنے ان سے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہارے سب سے بڑے مخالف رومی ہیں، ان کا خاتمہ قیامت کے ساتھ ہوگا۔ سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: کیا میں نے تجھے ایسی احادیث بیان کرنے سے منع نہیں کیا تھا؟
Musnad Ahmad, Hadith(12939)