۔ (۱۳۰۴)وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: کَانَ الْأَذَانُ عَلَی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ وَأَبِیْ بَکْرٍ وَعُمَرَ رضی اللہ عنہما أَذَانَیْنِ حَتّٰی کَانَ زَمَنُ عُثْمَانَ فَکَثُرَ النَّاسُ فأَمَرَ بِاْلأَذَانِ الْأَوَّلِ بِالزَّوْرَائِ۔ (مسند احمد: ۱۵۸۱۹)
سیّدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، سیّدنا ابو بکر اورسیّدنا عمر رضی اللہ عنہما کے ادوار میں (جمعہ کے لیے اذان اور اقامت) دو اذانیں ہوا کرتی تھیں،یہاں تک سیّدناعثمان رضی اللہ عنہ کا زمانہ آ گیا اور لوگوں کی کثرت ہوگئی تو سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے زوراء مقام پر ایک اور اذان کہنے کا حکم دے دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1304)