۔ (۱۲۹۶۷)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِنِ الْخُدْرِیِّ قَالَ: ذُکِرَ ابْنُ صَیَّادٍ عِنْدَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ عُمَرُ: اِنَّہُ یَزْعَمُ اَنَّہُ لَایَمُرُّ بِشَیْئٍ اِلَّا کَلَّمَہُ۔ (مسند احمد: ۱۱۷۷۵)
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ابن صیاد کا ذکر کیاگیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ جس چیز کے پاس سے گزرے، وہ اس سے کلام کرتی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12967)