۔ (۱۲۹۸۰)۔ وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہا أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((یَاْتِی الْمَسِیْحُ الدَّجَّالُ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ وَھِمَّتُہُ الْمَدِیْنَۃُ حَتّٰی نَزَلَ دُبُرَ اُحُدٍ ثُمَّ تُصَرِّفُ الْمَلَائِکَۃُ وَجْہَہُ قِبَلَ الشَّامِ وَھُنَاکَ یَہْلِکُ۔)) (مسند احمد: ۹۸۹۷)
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مسیح دجال مشرق کی طرف سے آئے گا اور اس کا ہدف مدینہ منورہ ہوگا، لیکن جب وہ احد پہاڑ کے پیچھے پہنچے گا تو فرشتے اس کا رخ شام کی سر زمین کی طرف موڑ دیں گے اور وہ وہیںہلاک ہو جائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12980)