۔ (۱۲۹۸۳)۔ وَعَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((یَخْرُجُ الدَّجَّالُ مِنْ یَہُوْدِیَّۃِ اَصْبَہَانَ مَعَہُ سَبْعُوْنَ اَلْفًا مِنَ الْیَہُوْدِ، عَلَیْہِمُ السِّیْجَانُ۔)) (مسند احمد: ۱۳۳۷۷)
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دجال اصبہان کی یہودیوں کی بستی سے ظاہر ہوگا، اس کے ساتھ ستر ہزار یہودی ہوں گے، انھوں نے سبز رنگ کی شالیںکندھوں پر ڈال رکھی ہوں گی۔
Musnad Ahmad, Hadith(12983)