۔ (۱۳۰۷)عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِیْ قَتَادَۃَ عَنْ أَبِیْہِ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((إِذَا نُوْدِیَ للِصَّلَاۃِ (وَفِی رَوِاَیۃٍ إذَا أُقِیْمَتِ الصَّلَاۃُ) فَـلَا تَقُوْمُوْا حَتّٰی تَرَوْنِیْ۔)) (مسند احمد: ۲۲۹۰۱)
سیّدناابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب نماز کے لیے بلایا جائے اور ایک روایت کے مطابق جب نماز کے لیے اقامت کہہ دی جائے تو تم نہ اٹھا کرو حتی کہ مجھے دیکھ لو۔
Musnad Ahmad, Hadith(1307)