۔ (۱۲۹۹۳)۔ وَعَنْ سَعْدِ بْنِ اَبِیْ وَقَاصٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنَّہُ لَمْ یَکُنْ نَبِیٌّ اِلّاَ وَصَفَ الدَّجَّالَ لِاُمَّتِہٖوَلَاَصِفَنَّہُصِفَۃً لَمْ یَصِفْہَا اَحَدٌ کَانَ قَبْلِیْ اِنَّہُ اَعْوَرُ وَاِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ لَیْسَ بِاَعْوَرَ۔)) (مسند احمد: ۱۵۷۸)
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہر نبی نے اپنی اپنی امت کو متنبہ کرنے کے لیے دجال کی صفات بیان کیں، لیکن میں اس کی ایسی صفت بیان کروں گا، جو کسی نبی نے بیان کی اور وہ یہ ہے کہ وہ کانا ہو گا اور بیشک اللہ تعالیٰ کانا نہیں ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12993)