۔ (۱۳۰۰۳)۔ وَعَنْ ہِشَامِ بْنِ عَامِرٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنَّ رَاْسَ الدَّجَّالِ مِنْ وَرَائِہِ حُبُکٌ حُبُکٌ، فَمَنْ قَالَ: اَنْتَ رَبِّی، اُفْتُتِنَ وَمَنْ قَالَ: کَذَبْتَ، رَبِّیَ اللّٰہُ، عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ فَلَایَضُرُّہُ اَوْقَالَ: فَلَا فِتْنَۃَ عَلَیْہِ۔)) (مسند احمد: ۱۶۳۶۸)
سیدنا ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دجال کے سر بال پیچھے سے گھونگریالے ہوں گے، جس آدمی نے اس سے کہا: تو میرا رب ہے، وہ فتنے میں مبتلا ہو جائے گا، لیکن جس نے اس سے کہا: تو جھوٹا ہے، میرا ربّ تو اللہ ہے اور میں اسی پر توکل کرتا ہوں تو دجال اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا، یا فرمایا: اس پر اس کا کوئی فتنہ نہیں ہو گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(13003)