۔ (۱۳۰۰۳)۔ وَعَنْ ہِشَامِ بْنِ عَامِرٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنَّ رَاْسَ الدَّجَّالِ مِنْ وَرَائِہِ حُبُکٌ حُبُکٌ، فَمَنْ قَالَ: اَنْتَ رَبِّی، اُفْتُتِنَ وَمَنْ قَالَ: کَذَبْتَ، رَبِّیَ اللّٰہُ، عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ فَلَایَضُرُّہُ اَوْقَالَ: فَلَا فِتْنَۃَ عَلَیْہِ۔)) (مسند احمد: ۱۶۳۶۸)
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں جانتا ہوں کہ دجال کے پاس کیا کچھ ہو گا،اس کے پاس دو بہتی ہوئی نہریں ہوں گی، ایک کا پانی بظاہر سفید ہوگا اور دوسری نہر بظاہر دہکتی ہوئی آگ ہوگی، اگر تم میں سے کسی کو ان حالات سے سابقہ پڑ جائے تو وہ اس نہر میںداخل ہوجائے،جسے وہ آگ دیکھ رہا ہو، وہ آنکھیں بند کر کے اور سر جھکا کر اس سے نوش کر لے، وہی ٹھنڈا پانی ہوگا، دجال کی بائیں آنکھ مٹی ہوئی ہو گی، اس پر موٹی سی جھلی ہو گی اوراس کی آنکھوں کے درمیان کَافِرٌ لکھا ہوا ہو گا، ہر پڑھا لکھا اور ان پڑھ مومن اس لفظ کو پڑھ لے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(13004)