۔ (۱۳۰۰۵)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اَلدَّجَّالُ اَعْوَرُ الْعَیْنِ الْیُسْرٰی جُفَالُ الشَّعْرِ، مَعَہُ جَنَّۃٌ وَنَارٌ، فَنَارُہُ جَنَّۃٌ وَجَنَّتُہُ نَارٌ۔)) (مسند احمد: ۲۳۷۵۷)
سیدنا حذیفہ بن یما ن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دجال بائیں آنکھ سے کانا ہوگا، اس کے بال بہت زیادہ ہوں گے، ا سکے پاس ایک جنت اور ایک جہنم ہوگی، لیکن اس کی جہنم حقیقت میں جنت اور اس کی جنت حقیقت میں جہنم ہوگی۔
Musnad Ahmad, Hadith(13005)