Blog
Books



۔ (۱۳۰۰۸)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: حَدَّثَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَدِیْثًا طَوِیْلًا عَنِ الدَّجَّالِ، فَقَالَ فِیْمَایُحَدِّثُنَا قَالَ: ((تَاْتِی الدَّجَّالُ وَھُوَ مُحَرَّمٌ عَلَیْہِ اَنْ یَّدْخُلَ نِقَابَ الْمَدِیْنَۃِ فَیَخْرُجُ اِلَیْہِ رَجُلٌ یَوْمَئِذٍ وَھُوَ خَیْرُ النَّاسِ اَوْ مِنْ خَیْرِھِمْ فَیَقُوْلُ: اَشْہَدُ اَنَّکَ الدَّجَّالُ الَّذِیْ حَدَّثَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَدِیْثَہُ، فَیَقُوْلُ الدَّجَّالُ: اَرَاَیْتُمْ اِنْ قَتَلْتُ ہٰذَا ثُمَّ اَحْیَیْتُہُ، اَتَشُکُّوْنَ فِی الْاَمْرِ، فَیَقُوْلُوْنَ: لَا، فَیَقْتُلُہُ ثُمَّ یُحْیِیْہِ، فَیَقُوْلُ حِیْنَیَحْیَا: وَاللّٰہِ! مَا کُنْتُ قَطُّ اَشَدَّ بَصِیْرَۃً فِیْکَ مِنِّیْ الآْنَ، قَالَ: فَیُرِیْدُ قَتْلَہُ الثَّانِیَۃَ فَلَایُسَلَّطُ عَلَیْہِ۔)) (مسند احمد: ۱۱۳۳۸)
سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں دجال کے بارے طویل حدیث بیان کی، اس میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ بھی فرمایا تھا: جب دجال آئے گا تو مدینہ منورہ کے راستوں میں داخل ہونا اس پر حرام ہوگا، اس دور کا افضل ترین آدمی دجال کی طرف جا کر اس سے کہے گا: میں شہادت دیتا ہوں کہ تو وہی دجال ہے، جس کے متعلق رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمیں خبردار کر گئے ہیں، یہ سن کر دجال لوگوں سے کہے گا: کیا خیال ہے اگر میں اس شخص کو قتل کردوں اور پھر اسے زندہ کر دوں تو کیا تم میرے معاملے پھر بھی کوئی شک کرو گے؟ وہ کہیں گے: نہیں۔ چنانچہ دجال اس آدمی کو قتل کر کے زندہ کر دے گا، وہ آدمی زندہ ہونے کے بعد کہے گا: اللہ کی قسم! مجھے تیرے دجال ہونے کے متعلق جس قدر اب بصیرت ہے، اتنی تو پہلے بھی نہیں تھی، چنانچہ دجال اسے دوبارہ قتل کرنے کی کوشش کرے گا، لیکن وہ اسے قتل نہیں کر سکے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(13008)
Background
Arabic

Urdu

English