۔ (۱۳۰۳۰)۔ وَعَنِ ابْنِ السَّعْدِیِّ رضی اللہ عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((لَا تَنْقَطِعُ الْھِجْرَۃُ مَادَامَ الْعَدُوُّ یُقَاتَلُ۔)) فَقَالَ مُعَاوِیَۃُ وَعَبْدُالرَّحْمٰنِ بْنُ عَوْفٍ وَعَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ : اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اِنَّ الْھِجْرَۃ َخَصْلَتَانِ ، اِحْدَاھُمَا اَنْ تَہْجُرَ السَّیِّئَاتِ وَالْاُخْرٰی اَنْ تُہَاجِرَ اِلَی اللّٰہِ وَرَسُوْلِہِ، وَلَاتَنْقَطِعُ الْھِجْرَۃُ مَا تُقُبِّلَتِ التَّوْبَۃُ وَلَاتَزَالُ التَّوْبَۃُ مَقْبُوْلَۃً حَتّٰی تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنَ الْمَغْرِبِ فَاِذَا طَلَعَتْ، طُبِعَ عَلٰی کُلِّ قَلْبٍ بِمَا فِیْہِ وَکُفِیَ النَّاسُ الْعَمَلَ۔)) (مسند احمد: ۱۶۷۱)
سیدناابن سعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تک دشمن سے لڑائی جاری رہے گی، اس وقت تک ہجرت منقطع نہیں ہو سکتی۔ اور سیدنامعاویہ، سیدنا عبدالرحمن بن عوف اور سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہجرت کی دو قسمیں ہیں، ایک یہ کہ تم برائیوں کو ترک کر دو۔ اور دوسری یہ کہ تم اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کرو، جب تک اللہ تعالیٰ کے ہاں توبہ قبول ہوتی رہے گی، تب تک ہجرت کا سلسلہ منقطع نہیں ہوگا اور تو یہ اس وقت تک قبول ہوتی رہے گی، جب تک مغرب کی طرف سے سورج طلوع نہیں ہو جاتا اور جب سورج مغرب کی طرف سے طلوع ہوجائے گا، تب ہر دل میں (کفر یا ایمان اور عمل کی صورت میں) جو کچھ ہو گا، اس پر مہر لگا دی جائے گی اور اس وقت لوگوں کو عمل سے بے نیاز کر دیا جائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(13030)