۔ (۱۳۰۳۶)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ) یَرْفَعُہُ اِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ جَعَلَ بِالْمَغْرِبِ بَابًا مَسِیْرَۃُ عَرْضِہٖسَبْعُوْنَعَامًالِلتَّوْبَۃِ، لَایُغْلَقُ مَالَمْ تَطْلُعِ الشَّمْسُ قِبَلَہُ وَذٰالِکَ قَوْلُ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ: { یَوْمَیَاْتِیْ بَعْضُ آیَاتِ رَبِّکَ لَایَنْفَعُ نَفْسًا اِیْمَانُہَا} (الانعام: ۱۵۸) (مسند احمد: ۱۸۲۷۹)
۔ (دوسری سند) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مغرب کی جہت میں توبہ کے لیے ایک دروازہ بنایا ہے، اس کی مسافت ستر سال ہے، وہ اس وقت تک بند نہیں کیا جائے گا، جب تک مغرب کی طرف سے سورج طلوع نہیں ہوجاتا، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا یہی مفہوم ہے: {یَوْمَ یَاْتِیْ بَعْضُ آیَاتِ رَبِّکَ لَایَنْفَعُ نَفْسًا اِیْمَانُہَا} (جس دن تمہارے رب کی بعض نشانیاں آجائیں گی، تو اس وقت کسی ایسے شخص کا ایمان لانا اس کے لیے مفید نہیں ہوگا، جو اس سے پہلے ایمان نہیں لایا ہو گا۔) (الانعام: ۱۵۸)۔
Musnad Ahmad, Hadith(13036)