۔ (۱۳۰۴۴)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((یُبَایَعُ لِرَجُلٍ مَا بَیْنَ الرُّکْنِ وَالْمَقَامِ وَلَنْ یَّسْتَحِلَّ الْبَیْتَ اِلَّا اَھْلُہُ، فَاِذَا اسْتَحَلُّوْہُ فَلَا یُسْاَلْ عَنْ ھَلَکَۃِالْعَرَبِ، ثُمَّ تَاْتِی الْحَبْشَۃُ فَیُخَرِّبُوْنَہُ خَرَابًا لَایَعْمُرُ بَعْدَہُ اَبَدًا وَھُمُ الَّذِیْنَیَسْتَخْرِجُوْنَ کَنْزَہُ۔)) (مسند احمد: ۷۸۹۷)
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک (خلیفہ) کی حجراسود اور مقام ِ ابراہیم کے درمیان بیعت کی جائے گی اور اسی بیت اللہ والے یعنی اسی امت کے لوگ اس گھر کو حلال سمجھیں گے (اور اس پر چڑھائیاں کریں گے) اور جب ایسے ہو گا تو اس وقت کے عربوں کی تباہی کے بارے میںکچھ نہ پوچھا جائے، پھر حبشی لوگ آکر بیت اللہ تعالیٰ کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، اس کے بعد یہ گھر کبھی بھی آباد نہیں ہو گا، وہ لوگ اس کے خزانوں کو نکالیں گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(13044)