۔ (۱۳۰۴۶)۔ وَعَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو رضی اللہ عنہ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((یُخَرِّبُ الْکَعْبَۃَ ذُو السُّوَیْقَتَیْنِ مِنَ الْحَبَشَۃِ وَیَسْلُبُہَا حِلْیَتَہَا وَیُجَرِّدُھَا مِنْ کِسْوَتِہَا وَلَکَاَنِّیْ اَنْظُرُ اِلَیْہِ اُصَیْلِعََ اُفَیْدِعَیَضْرِبُ عَلَیْہَا بِمِسْحَاتِہٖوَمِعْوَلِہٖ۔)) (مسنداحمد: ۷۰۵۳)
سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: حبشہ کا باریک پنڈلیوں والا ایک حکمران کعبہ کو منہدم کر کے اس کے خزانوں کو لوٹے گا اور اس کا غلاف اتار لے گا، میں گویا کہ اب بھی اسے دیکھ رہا ہوں، اس کا سر گنجا اور پنڈلیاں مڑی ہوئی ہیں اور اس گھر پر اپنا کدال اور گینتی چلا رہا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(13046)