۔ (۱۳۰۴۷)۔ وَعَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ بْنِ سَہْلِ بْنِ حُنَیْفٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا مِنْ اَصْحَابِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
یَقُوْلُ: ((اُتْرُکُوا الْحَبْشَۃَ مَا تَرَکُوْکُمْ، فَاِنَّہُ لَایَسْتَخْرِجُ کَنْزَ الْکَعْبَۃِ اِلَّا ذُو السُّوَیْقَتَیْنِ مِنَ الْحَبْشَۃِ۔)) (مسند احمد: ۲۳۵۴۲)
سیدنا ابوامامہ بن سہل بن حنیف سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے ایک صحابی کو سنا کہ وہ بیان کر رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم حبشی لوگوں کا اس وقت تک نہ چھیڑوں، جب تک وہ تمہیں چھوڑیں رکھیں، کیونکہ کعبہ کے خزانوں کو نکالنے والا چھوٹی پنڈلیوں والا حبشی ہو گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(13047)