۔ (۱۳۰۵۱)۔ (وَعَنْہَا مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ) اِنِّیْ لَجَالِسَۃٌ فِیْ صُفَّۃِ النِّسَائِ فَسَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَخْطُبُ وَھُوَ یُشِیْرُ بِیَدِہٖ الْیُسْرٰی فَقَالَ: ((یَا اَیُّہَا النَّاسُ! اِذَا سَمِعْتُمْ یُخْسَفُ ہٰہُنَا قَرِیْبًا فَقَدْ اَظَلَّتِ السَّاعَۃُ۔)) (مسند احمد: ۲۷۶۷۱)
۔ (دوسری سند) سیدہ بقیرہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں عورتوں والے حصے میں بیٹھی ہوئی تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خطبہ ارشاد فرماتے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بائیں ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے فرما رہے تھے: لوگو ! تم جب سنو کہ یہاں قریب ہی کسی لشکر کو زمین میں دھنسا دیا گیا ہے تو سمجھ لینا کہ قیامت تمہارے سروں پر آچکی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(13051)