۔ (۱۳۰۵۳)۔ وَعَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((تَکْثُرُ الصَّوَاعِقُ عِنْدَ اقْتِرَابِ السَّاعَۃِ حَتّٰییَاْتِی الرَّجُلُ الْقَوْمَ فَیَقُوْلُ: مَنْ صَعِقَ مِنْکُمُ الْغَدَاۃَ، فَیَقُوْلُوْنَ: صَعِقَ فُلَانٌ وَفُلَانٌ۔)) (مسند احمد: ۱۱۶۴۳)
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے قریب بے ہوشیاں بہت زیادہ ہوں گی، یہاں تک کہ ایک آدمی لوگوں کے پاس آکر پوچھے گا: آج صبح تم میں سے کون کون بے ہوش ہوا ہے؟ وہ بتائیں گے کہ فلاں فلاں بیہوش ہوئے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(13053)