۔ (۱۳۱۴) عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((إِذَا سَمِعَ أَحَدُ کُمُ الْأَذَانَ وَالْأِنَائُ عَلَییَدِہِ فَـلَا یَدَعْہُ حَتّٰییَقْضِیَ حَاجَتَہُ مِنْہُ۔ (مسند احمد: ۹۴۶۸)
سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی اس حالت میں اذان سنے کہ برتن اس کے ہاتھ میں ہو تو وہ اسے رکھ نہ دے، یہاں تک کہ اپنی ضرورت پوری کرلے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1314)