۔ (۱۳۰۷۶)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((یُحْشَرُ النَّاسُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ثَلَاثَۃَ اَصْنَافٍ: صِنْفٌ مُشَاۃٌ وَصِنْفٌ رُکْبَانٌ وَصِنْفٌ عَلٰی وُجُوْھِہِمْ۔)) فَقَالُوْا: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! وَکَیْفَیَمْشُوْنَ عَلٰی وُجُوْھِہِمْ؟ قَالَ: ((اِنَّ الَّذِیْ اَمْشَاھُمْ عَلٰی اَرْجُلِہِمْ قَادِرٌ عَلٰی اَنْ یُّمْشِیَہُمْ عَلٰی وُجُوْھِہِمْ، اَمَا اِنَّہُمْ یَتَّقُوْنَ بِوُجُوْھِہِمْ کَلَّ حَدَبٍ وَشَوْکٍ۔)) (مسند احمد: ۸۶۳۲)
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن لوگوں کو تین حالتوں میں اٹھایا جائے گا، بعض لوگ پیدل ہوں گے، بعض سوار ہوں گے اور بعض چہروں کے بل چل رہے ہوں گے۔ صحابہ کرام نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! وہ اپنے چہروں کے بل کیسے چلیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس ہستی نے ان کو ٹانگوں کے بل چلنے کی طاقت دی ہے، وہ انہیں چہروں کے بل چلانے پر بھی قادر ہے، خبردار! وہ اپنے چہروں کے ذریعے بلند اورسخت جگہ اور کانٹوں سے بچنے کی کوشش بھی کر یںگے۔
Musnad Ahmad, Hadith(13076)