۔ (۱۳۰۷۸)۔ وَعَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اِنَّکُمْ تُحْشَرُوْنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ حُفَاۃً عُرَاۃً غُرْلًا۔)) قَالَتْ عَائِشَۃُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اَلرِّجَالُ وَالنِّسَائُ یَنْظُرُ
بَعْضُہُمْ اِلٰی بَعْضٍ؟ قَالَ: ((یَاعَائِشَۃُ! اِنَّ الْاَمْرَ اَشَدُّ مِنْ اَنْ یُہِمَّہُمْ ذٰلِکَ۔)) (مسند احمد: ۲۴۷۶۹)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہیں قیامت کے دن ننگے پاؤں ، برہنہ جسم اور غیر مختون اٹھایا جائے گا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس طرح تو مرد اور عورتیں ایک دوسرے کو دیکھیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عائشہ! اس وقت معاملہ اتنا سنگین ہو گا کہ ان کو یہ خیال ہی نہیں آئے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(13078)