۔ (۱۳۰۸۵)۔ وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِیْنَ لِعَظَمَۃِ الرَّحْمٰنِ تَبَارَکَ وَتَعَالٰییَوْمَ الْقِیَامَۃِ حَتّٰی اِنَّ الْعَرَقَ لَیُلْجِمُ الرِّجَالَ اِلٰی اَنْصَافِ آذَانِہِمْ۔)) (مسند احمد: ۴۸۶۲)
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن رحمان کی تعظیم کے لیے لوگ ربّ العالمین کے لیے کھڑے ہوں گے، یہاں تک کہ پسینہ ان کے نصف کانوں تک پہنچا ہوا ہو گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(13085)