۔ (۱۳۰۹۶)۔ وَعَنْ اُمِّ حَبِیْبَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَنَّہُ قَالَ: ((رَاَیْتُ مَا تَلْقٰی اُمَّتِیْ بَعْدِیْ وَسَفْکَ بَعْضِہِمْ دِمَائَ بَعْضٍ وَسَبَقَ ذٰلِکَ مِنَ اللّٰہِ تَعَالٰی کَمَا سَبَقَ لِاُمَمٍ قَبْلَہُمْ، فَسَاَلْتُہُ اَنْ یُّوَلِّیَنِیْ شَفَاعَۃًیَوْمَ الْقِیَامَۃِ فِیْہِمْ فَفَعَلَ۔)) (مسند احمد: ۲۷۹۵۵)
زوجۂ رسول سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے دیکھا کہ میری امتی میرے بعد کیسے کیسے گناہوں میں پڑ جائے گی، یہ ایک دوسرے کا خون بھی بہا دیں گے، اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ فیصلہ اسی طرح ہو چکا ہے، جیسے سابقہ امتوںکے حق میں ہوا تھا، اس لیے میںنے اللہ تعالیٰ سے درخواست کی کہ وہ مجھے قیامت کے دن ان کے حق میں شفاعت کی اجازت دے، سو اس نے میری دعا قبول فرمالی۔
Musnad Ahmad, Hadith(13096)