۔ (۱۳۱۰۷)۔ وَعَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ الْیَمَانِ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((یُخْرِجُ اللّٰہُ قَوْمًا مُنْتِنِیْنَ قَدْ مَحَشَتْہُمُ النَّارُ بِشَفَاعَۃِ الشَّافِعِیْنَ، فَیُدْخِلُہُمُ الْجَنَّۃَ فَیُسَمُّوْنَ الْجَہَنَّمِیُّوْنَ قَالَ حَجَّاجٌ: اَلْجَہَنَّمِیِّیْنَ۔)) (مسند احمد: ۲۳۸۱۷)
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سفارش کرنے والوں کی سفارش کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ ایک گروہ کو جہنم سے نکالے گا، جو سڑچکے ہوں گے اور آگ نے انہیں جلا کر سیاہ کر دیا ہوگا، پھر ان کو جنت میں داخل کر دے گا، ان کو جہنمی کا نام دیا جائے گا۔ راویٔ حدیث حجاج نے جہنمیوں کی بجائے لفظ جہنمیین کہا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(13107)