۔ (۱۳۱۱۰)۔ وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَیَتَمَجَّدَنَّ اللّٰہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلٰی اُنَاسٍ مَا عَمِلُوْا مِنْ خَیْرٍ قَطُّ، فَیُخْرِجُہُمْ مِنَ النَّارِ بَعْدَ مَا احْتَرَقُوْا،فَیُدْخِلُہُمُ الْجَنَّۃَ بِرَحْمَتِہِ بَعْدَ شَفَاعَۃِ مَنْ یَّشْفَعُ۔)) (مسند احمد: ۹۱۹۰)
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن اللہ تعالیٰ بعض لوگوں کے لیے بہت زیادہ قابل تعظیم اس طرح ٹھہریں گے کہ ان لوگوں نے کبھی بھی کوئی نیکی نہیں کی ہوگی، لیکن وہ سفارش کرنے والوں کی سفارش کے بعد اپنی رحمت سے ان کو آگ سے نکال کر جنت میں داخل کر دے گا، جبکہ وہ وہاں جل چکے ہوں گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(13110)