۔ (۱۳۱۱۸)۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ شَقِیْقٍ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ اَبِی الْجَدْعَائِ رضی اللہ عنہ اَنَّہُ سَمِعَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((لَیَدْخُلَنَّ الْجَنَّۃَ بِشَفَاعَۃِ رَجُلٍ مِنْ اُمَّتِیْ اَکْثَرُ مِنْ بَنِیْ تَمِیْمٍ۔)) فَقَالُوْا: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! سِوَاکَ؟ قَالَ: ((سِوَایَ سِوَایَ۔)) قُلْتُ: اَنْتَ سَمِعْتَہُ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: اَنَا سَمِعْتُہُ۔ (مسند احمد: ۱۵۹۵۲)
سیدنا عبد اللہ بن ابی جد عاء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کر یم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری امت کے ایک آدمی کی شفاعت کی وجہ سے قبیلہ ٔ بنو تمیم کے افراد سے بھی زیادہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ آدمی آپ کے علاوہ ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ میرے علاوہ ہو گا، میرے علاوہ۔ عبد اللہ بن شقیق کہتے ہیں: میں نے کہا کہ تو نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خود سنا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(13118)