۔ (۱۳۱۱۹)۔ وَعَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ رضی اللہ عنہ اَنَّہُ سَمِعَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((لَیَدْخُلَنَّ الْجَنَّۃَ بِشَفَاعَۃِ رَجُلٍ لَیْسَ بِنَبِیٍّ مِثْلُ الْحَیَّیْنِ اَوْ مِثْلُ اَحَدِ الْحَیَّیْنِ رَبِیْعَۃَ وَمُضَرَ۔)) فَقَالَ رَجُلٌ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اَوْمَا رَبِیْعَۃُ مِنْ مُضَرَ فَقَالَ: ((اِنَّمَا اَقُوْلُ مَا اَقُوْلُ۔)) (مسند احمد: ۲۲۵۶۸)
سیدناابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک آدمی، جو نبی بھی نہیں ہوگا، کی سفارش کی وجہ سے ربیعہ اور مضر دونوں یا ان میں سے ایک قبیلے کے افراد جتنے لوگ جنت میں داخل ہوں گے۔ ایک شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول ! کیا ربیعہ بھی مضر میں سے نہیں ہیں؟ فرمایا: میں نے جو بات کہہ دی، سو کہہ دی۔
Musnad Ahmad, Hadith(13119)