۔ (۱۳۱۲۶)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سُئِلَ عَنِ الْکَوْثَرِ؟ فَقَالَ: ((نَہْرٌ اَعْطَانِیْہِ رَبِّیْ، اَشَدُّ بَیَاضًا مِنَ اللَّبَنِ وَاَحْلٰی مِنَ الْعَسَلِ وَفِیْہِ طَیْرٌ کَاَعْنَاقِ الْجُزُرِ۔)) فَقَالَ عُمَرُ رضی اللہ عنہ : یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنَّ تِلْکَ لَطَیْرٌ نَاعِمَۃٌ فَقَالَ: ((اَکَلَتُہَا اَنْعَمُ مِنْہَا یَا عُمَرُ!)) (مسند احمد: ۱۳۳۳۹)
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوثر کے متعلق پوچھا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ ایک نہر ہے، جو میرے ربّ نے مجھے عطا کی ہے، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ شیریں ہے او راس میں اونٹ کی گردن جیسے بڑے بڑے پرندے ہوں گے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہ پرندے تو بڑے عمدہ ہوں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عمر! ان کو کھانے والے ان سے بھی بہتر اور افضل ہوں گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(13126)