۔ (۱۳۱۳۶)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((اَنَا فَرَطُکُمْ عَلٰی الْحَوْضِ، فَمَنْ وَرَدَ اَفْلَحَ، وَیُوْتٰی بِاَقْوَامٍ فَیُوْخَذُ بِہِمْ ذَاتَ الشِّمَالِ فَاَقُوْلُ: اَیْ رَبِّ! فَیُقَالُ: مَا زَالُوْا بَعْدَکَ یَرْتَدُّوْنَ عَلٰی اَعْقَابِہِمْ۔)) (مسند احمد: ۲۳۲۷)
سیدنا عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں حوض پر تمہارا پیش رو ہوں گا،جو شخص وہاں تک پہنچ گیا، وہ فلاح پا جائے گا، وہاں کچھ ایسے لوگ بھی آئیں گے، جن کو بائیں طرف دھکیل دیا جائے گا، میں کہوں گا: اے میرے رب! (یہ لوگ)۔ جواباً کہا جائے گا: یہ لوگ آپ کے بعد دین سے واپس پلٹتے گئے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(13136)