۔ (۱۳۱۴۳)۔ عَنْ اَبِیْ حَمْزَۃَ مَوْلٰی الْاَنْصَارِ قَالَ: سَمِعْتُ زَیْدَ بْنَ اَرْقَمَ رضی اللہ عنہ کُنَّا عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِیْ مَنْزَلٍ نَزَلُوْہُ فِیْ مَسِیْرِہِ فَقَالَ: ((مَا اَنْتُمْ بِجُزْ ئٍ مِنْ مِائَۃِ اَلْفِ جُزْئٍ مِمَّنْ یَّرِدُ عَلٰی الْحَوْضِ مِنْ اُمَّتِیْ۔)) قَالَ: قُلْتُ: (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: قُلْنَا لِزَیْدٍ) کَمْ کُنْتُمْ یَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: کُنَّا سَبْعَمِائَۃٍ اَوْ ثَمَانِمِائَۃٍ۔ (مسند احمد: ۱۹۵۰۶)
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: سفر میں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک مقام میں ٹھہرے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ـ: میری امت کے جو لوگ حوضِ کوثر پر میرے پاس آئیں گے، تم ان کا لاکھواں حصہ بھی نہیں ہو۔‘ ہم نے سیدنا زید رضی اللہ عنہ سے کہا: تم اس دن کتنے لوگ تھے؟ انھوں نے کہا: ہم سات آٹھ سو افراد تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(13143)