۔ (۱۳۱۴۵)۔ وَعَنْ خَوْلَۃَ بِنْتِ حَکِیْمٍ رضی اللہ عنہا قَالَتْ: قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنَّ لَکَ حَوْضًا قَالَ: ((نَعَمْ وَاَحَبُّ مَنْ وَرَدَہُ عَلَیَّ قَوْمُکَ۔)) (مسند احمد: ۲۷۸۵۸)
سیدہ خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حوض ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں اور وہاں آنے والوں میں سے تمہاری قوم مجھے سب سے زیادہ محبوب ہو گی۔
Musnad Ahmad, Hadith(13145)