۔ (۱۳۱۴۷)۔ عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی الْاَشْعَرِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((یُعْرَضُ النَّاسُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ثَلَاثَ عَرَضَاتٍ، فَاَمَّا عَرَضَتَانِ فَجِدَالٌ وَمَعَاذِیْرُ وَاَمَّا الثَّالِثَۃُ فَعِنْدَ ذَالِکَ تَطِیْرُ الصُّحُفُ فِی الْاَیْدِیْ فَآخِذٌ بِیَمِیْنِہٖ وَآخِذٌ بِشِمَالِہٖ۔)) (مسنداحمد: ۱۹۹۵۳)
سیدناابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن لوگوں کو تین پیشیوں کا سامنا کرنا ہوگا، دو پیشیوں میں تو بحث مباحثہ اور معذرتیں ہوں گی ا ور تیسری پیشی میں تو لوگوں کے اعمال نامے اڑ اڑ کر ہاتھوں میں آپہنچیں گے، کوئی دائیں ہاتھ سے پکڑ رہا ہو گا اور کوئی بائیں ہاتھ سے۔
Musnad Ahmad, Hadith(13147)