۔ (۱۳۱۵۷)۔ وَعَنْہَا اَیْضًا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : قَالَ: ((لَا یُحَاسَبُیَوْمَ الْقِیَامَۃِ اَحَدٌ فَیُغْفَرَ لَہُ، یَرَی الْمُسْلِمُ عَمَلَہُ فِیْ قَبْرِہٖوَیَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ: {فَیَوْمَئِذٍ لَایُسْئَلُ عَنْ ذَنْبِہٖاِنْسٌوَلَاجَآنٌّ۔} {فَیُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِیْمَاھُم}۔ [سورۃ الرحمن: ۳۹، ۴۱])) (مسند احمد: ۲۵۲۲۳)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے راویت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن جس آدمی کا تفصیل سے حساب لیا گیا، اس کی مغفرت نہیں ہوسکے گی، مسلمان اپنی قبر میں اپنے اعمال کو اپنی آنکھوں سے دیکھے گا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {فَیَوْمَئِذٍ لّاَ یُسْاَلُ عَنْ ذَنْبِہِ اِِنسٌ وَلاَ جَآنٌّ } {اس روز نہ تو کسی انسان سے اس کے گناہوں کے بارے میں پوچھا جائے گی اور نہ کسی جن سے۔) (سورۂ رحمن: ۳۹)نیز فرمایا: {یُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِیمَاہُمْ} (گنہگاروں کو ان کی علامتوں سے ہی پہچان لیا جائے گا۔ (سورۂ رحمن: ۴۱)
Musnad Ahmad, Hadith(13157)