۔ (۱۳۱۶۰)۔ وَعَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ رضی اللہ عنہ اَنَّہُ سَمِعَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((اِنَّ اَوَّلَ عَظْمٍ مِنَ الْاِنْسَانِ یَتَکَلَّمُیَوْمَیُخْتَمُ عَلٰی الْاَفْوَاہٖ
فَخِذُہُ مِنَ الرِّجْلِ الشِّمَالِ۔)) (مسند احمد: ۱۷۵۰۹)
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کر یم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن جب انسانوں کے مونہوں پر مہر لگا دی جائے گی تو سب سے پہلے انسان کی بائیں ٹانگ کی ران کی ہڈی بول کر (انسان کے اعمال بیان کر کے اس کے خلاف گواہی دے گی)۔
Musnad Ahmad, Hadith(13160)