۔ (۱۳۱۶۲)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اَلَا وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہٖ لَیَخْتَصِمَنَّ کُلُّ شَیْئٍیَوْمَ الْقِیَامَۃِ حَتّٰی الشَّاتَانِ فِیْمَا اِنْطَتَحَتَا۔)) (مسند احمد: ۹۰۶۰)
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خبردار! اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! قیامت کے دن ہر چیز (یعنی ہر مظلوم ، ہر ظالم سے جھگڑا کرے گا اور اس سے بدلہ لے گا) حتیٰ کہ دو بکریاں جنھوں نے ایک دوسرے کو سینگ مارے ہوں گے۔ (ان میں سے ظالم سیقصاص دلایا جائے گا)۔
Musnad Ahmad, Hadith(13162)