۔ (۱۳۱۷۴)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ) عَنْ اَبِیْ ذَرٍّ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنِّیْ لَاَعْرِفُ آخِرَ اَھْلِ النَّارِ خُرُوْجًا مِنَ النَّارِ وَ آخِرَ اَھْلِ الْجَنَّۃِ دُخُوْلاً الْجَنَّۃَ،
یُوْتٰی بِرَجُلٍ، فَذَکَرَ نَحْوَہُ وَفِیْہِ بَعْدَ قَوْلِہٖحَتّٰی بَدَتْ نَوَاجِذُہُ قَالَ: ((فَیُقَالُ لَہُ: فَاِنَّ لَکَ مَکَانَ کُلِّ سَیِّئَۃٍ حَسَنَۃً۔)) (مسند احمد: ۲۱۸۲۴)
۔ (دوسری سند) سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں اس آدمی کو جانتا ہوں جسے سب سے آخرمیں جہنم سے نکال کر سب سے آخر میں جنت میں داخل کیا جائے گا، ایک آدمی کو لایا جائے گا، … …، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی داڑھیں ظاہر ہونے لگیں یہاں تک پہلی حدیث کی طرح ہی ہے۔ اور یہ بات زیادہ ہے کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پس اسے کہا جائے گا: پس بیشک تیرے لیے ہر برائی کے بدلے نیکی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(13174)