۔ (۱۳۱۷۵)۔ وَعَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنَّ اللّٰہَ لَا یَظْلِمُ الْمُوْمِنَ حَسَنَۃًیُعْطٰی عَلَیْہَا فِی الدُّنْیَا وَیُثَابُ عَلَیْہَا فِی الْآخِرَۃِ، وَاَمَّا الْکَافِرُ فَیُعْطِیْہِ حَسَنَاتِہِ فِی الدُّنْیَا حَتّٰی اِذَا اَفْضٰی فِی الْآخِرَۃِ، لَمْ یَکُنْ لَہُ بِہَا حَسَنَۃٌیُعْطٰی بِہَا خَیْرًا۔)) (مسند احمد: ۱۲۲۶۲)
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کسی مومن پر ایک نیکی کے سلسلہ میں بھی ظلم نہیں کرے گا، بلکہ مومن کو دنیا میں نیکی کا عوض بھی دیا جاتا ہے اور آخرت میںثواب بھی دیا جاتا ہے، رہا مسئلہ کافر کا تو اللہ تعالیٰ اسے اس کی نیکیوں کا بدلہ دنیا میں ہی چکا دیتا ہے، جب وہ آخرت تک پہنچتا ہے تو کوئی نیکی نہیں ہوتی کہ اسے بدلہ دیا جائے۔
Musnad Ahmad, Hadith(13175)