۔ (۱۳۲۰۲)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : وَعَمْرٌو عَنْ یَحْیٰی بْنِ جَعْدَۃَ: ((اِنَّ نَارَکُمْ ہٰذِہٖجُزْئٌمِنْسَبْعِیْنَ جُزْئً ا مِنْ نَارِ جَہَنَّمَ وَضُرِبَتْ بِالْبَحْرِ مَرَّتَیْنِ وَلَوْلَا ذٰلِکَ مَاجَعَلَ اللّٰہُ فِیْہَا مَنْفَعَۃً لِاَحَدٍ۔)) (مسند احمد: ۷۳۲۳)
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہاری یہ دنیا والی آگ، جہنم کی آگ کا سترواں حصہ ہے، جہنم کی آگ کو دو دفعہ سمندر پر ما رکر ہلکا اور ٹھنڈا کیا گیا، اور اگر ایسا نہ کیا جاتا تو کوئی آدمی بھی اس سے فائدہ نہ اٹھا سکتا۔
Musnad Ahmad, Hadith(13202)