۔ (۱۳۲۰۷)۔ وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ کُنَّا عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَوْمًا فَسَمِعْنَا وَجَبَۃً فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اَتَدْرُوْنَ مَا ہٰذَا؟)) قُلْنَا: اَللّٰہُ وَرَسُوْلُہُ اَعْلَمُ، قَالَ: ((ہٰذَا حَجَرٌ، اُرْسِلَ فِیْ جَہَنَّمَ مُنْذُ سَبْعِیْنَ خَرِیْفًا فَالْآنَ اِنْتَہٰی اِلٰی قَعْرِھَا۔)) (مسند احمد: ۸۸۲۶)
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ہم نے کسی چیز کے گرنے کی دھمک سنی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: کیا تم جانتے ہویہ کس چیز کی آواز ہے؟ ہم نے کہا: اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا: یہ ایک پتھر کی آواز ہے، جسے آج سے ستر سال پہلے جہنم کے اندر ڈالا گیا تھا، وہ اب اس کی تہہ تک پہنچا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(13207)