۔ (۱۳۲۰۸)۔ وَعَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَنَّہُ قَالَ: ((وَیْلٌ وَادٍ فِیْ جَہَنَّمَ یَہْوِیْ فِیْہِ الْکَافِرُ اَرْبَعِیْنَ خَرِیْفًا قَبْلَ اَنْ یَّبْلُغَ قَعْرَہُ، وَالصَّعُوْدُ جَبَلٌمِنْ نَّارٍیَصْعَدُ فِیْہِ سَبْعِیْنَ خَرِیْفًا،یَہْوِیْ بِہٖکَذٰلِکَفِیْہِ اَبَدًا۔)) (مسند احمد: ۱۱۷۳۵)
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جہنم کی ایک وادی کا نام ویل ہے، اس کی تہہ تک پہنچنے سے پہلے کافر اس میں چالیس برس گرتا رہے گا، اسی طرح جہنم میں آگے کے ایک پہاڑ کا نام صَعُوْد ہے۔ اس پر چڑھنے والا ستر سال میں اس پر چڑھتا ہے،پھر وہ اتنے ہی عرصے میں اس سے نیچے گرتا رہتا ہے، اور اس کے ساتھ ہمیشہ ہمیشہ یہی ہوتا رہے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(13208)