۔ (۱۳۲۱۵)۔ وَعَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَا تَزَالُ جَہَنَّمُ تَقُوْلُ: ھَلْ مِنْ مَّزِیْدٍ قَالَ: فَیُدْلِیْ فِیْہَا رَبُّ الْعَالَمِیْنَ قَدَمَہُ قَالَ: فَیَنْزَوِیْ بَعْضُہَا اِلٰی بَعْضٍ وَتَقُوْلُ: قَطْ قَطْ بِعِزِّتِکَ، وَلَا یَزَالُ فِی الْجَنَّۃِ فَضْلٌ حَتّٰییُنْشِیئَ اللّٰہُ لَھَا خَلْقًا آخَرَ فَیُسْکِنَہُ فِیْ فُضُوْلِ الْجَنَّۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۲۴۰۷)
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جہنم مزید افراد کامطالبہ کرتی رہے گی، بالآخر اللہ تعالیٰ اس میں اپنا قدم ڈالے گا، اس طرح اس کے کنارے آپس میں مل جائیں گے اور وہ کہے گی: تیری عزت کی قسم! بس بس، لیکن جنت میں تمام اہل جنت کے بعد جگہ خالی رہ جائے گی، اسے بھرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نئی مخلوق پیدا کرکے اسے جنت کے خالی حصوں میں ٹھہرائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(13215)