Blog
Books



۔ (۱۳۲۶۳)۔ وَعَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ اَبِیْہِ (بُرَیْدَۃِ الْاَسْلَمِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌) اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم غَزَا غَزْوَۃَ الْفَتْحِ فَخَرَجَ یَمْشِیْ اِلَی الْقُبُوْرِ حَتّٰی اِذَا اَتٰی اِلٰی اَدْنَاھَا جَلَسَ اِلَیْہِ کَاَنَّہُ یُکَلِّمُ اِنْسَانًاجَالِسًایَبْکِیْ، قَالَ: فَاسْتَقْبَلَہُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ فَقَالَ: مُا یُبْکِیْکَ جَعَلَنِیَ اللّٰہُ فِدَاکَ؟ قَالَ: ((سَاَلْتُ رَبِّیْ عَزَّوَجَلَّ اَنْ یَاْذَنَ لِیْ فِیْ زِیَارِۃِ قَبِرِ اُمِّ مُحَمَّدٍ فَاَذِنَ لِیْ، فَسَاَلْتُہُ اَنْ یَّاْذَنَ لِیْ فَاَسْتَغْفِرَلَھَا فَاَبٰی، اِنِّیْ کُنْتُ نَہَیْتُکُمْ عَنْ ثَلَاثَۃِ اَشْیَائَ: عَنِ لُحُوْمِ الْاَضَاحِیْ اَنْ تَمَسَّکُوْا بَعْدَ ثَلَاثَۃِ اَیَّامٍ، فَکُلُوْا مَا بَدَا لَکُمْ، وَعَنْ زِیَارَۃِ الْقُبُوْرِ فَمَنْ شَائَ فَلْیَزُ ْر فَقَدْ اَذِنَ لِیْ فِیْ زِیَارِۃِ قَبْرِ اُمِّ مُحَمَّدٍ وَمَنْ شَائَ فَلْیَدَعْ، وَعَنِ الظُّرُوْفِ تَشْرَبُوْنَ فِیْہَا الدُّبَّائِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ وَاَمَرْتُکُمْ بِظُرُوْفٍ وَاِنَّ الْوِعَائَ لَایُحِلُّ شَیْئًا وَلَایُحَرِّمُہُ، فَاجْتَنِبُوْا کُلَّ مُسْکِرٍ۔)) (مسند احمد: ۲۳۴۲۶)
سیدنا بریدہ اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فتح مکہ سے فارغ ہو کر قبرستان کی طرف تشریف لے گئے اور اس کی قریب والی طرف میں جا کر بیٹھ گئے، یوں محسوس ہو رہا تھا کہ آپ کسی انسان کے ساتھ باتیں کر رہے ہیں، جبکہ آپ رو بھی رہے تھے، سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آپ کے سامنے آئے اور کہا: اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر قربان کرے، آپ کیوں رو رہے ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جواب دیا: میں نے اپنے ربّ سے اپنی ماں کی قبر کی زیارت کی اجازت طلب کی، اللہ تعالیٰ نے مجھے اس چیز کی تو اجازت دے دی، لیکن جب میں نے اس سے والدہ کے حق میں دعائے مغفرت کی اجازت طلب کی، تو اس نے اس کی اجازت نہیں دی، میں نے تمہیں تین کاموں سے منع کیا تھا، ایک یہ کہ تم تین دنوں کے بعد قربانیوں کے گوشت نہیں کھا سکتے، اب تمہیں اجازت ہے جب تک چاہو کھا سکتے ہو، دوسرا میں نے تمہیں قبرستان جانے سے منع کیا تھا، اب جو آدمی قبرستان جانا چاہے، جا سکتا ہے، مجھے بھی اپنی والدہ کی قبر پر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے،ہاں جو آدمی قبرستان نہ جانا چاہتا ہو، وہ بے شک نہ جائے، اور تیسرا کہ میں نے تمہیں کدو، سبز مٹکے اور تارکول لگے برتن کو استعمال کرنے سے منع کیا تھا اور باقی برتنوں کو استعمال کرنے کی اجازت دی تھی، اب یہ حکم ہے کہ برتن تو کسی چیز کو حلال یا حرام نہیں کرتا، لہذا تم سارے برتن استعمال کر سکتے ہو، البتہ ہر نشہ آور چیز سے پرہیز کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(13263)
Background
Arabic

Urdu

English