۔ (۱۳۲۶۸)۔ وَعَنْ اَبِیْ اَیُّوْبَ مَوْلًی لِعُثْمَانِ بْنِ عَفَّانَ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((قِیْدُ سَوْطِ اَحَدِکُمْ فِی الْجَنَّۃِ خَیْرٌ مِنَ الدُّنْیَا وَمِثْلِہَا مَعَہَا وَلَقَابُ قَوْسِ اَحَدِکُمْ مِنَ الْجَنَّۃِ خَیْرٌ مِنَ الدُّنْیَا وَمِثْلِہَا مَعَہَا وَلَنَصِیْفُ امْرَاَۃِ الْجَنَّۃِ خَیْرٌ مِنَ الدُّنْیَا وَمِثْلِہَا مَعَہَا۔)) قَالَ: قُلْتُ: یَا اَبَا ھُرَیْرَۃَ! مَاالنَّصِیْفُ؟ قَالَ: اَلْخِمَارُ۔ (مسند احمد: ۱۰۲۷۵)
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جنت میں تمہاری ایک لاٹھی کے برابر جگہ دوگنا دنیا سے بہتر ہے، جنت میں تمہاری کمان کے برابر جگہ دو گنا دنیا سے بہتر ہے اور جنت کی ایک خاتون کا دوپٹہ دو گنا دنیا سے زیادہ بہتر ہے۔ ابو ایوب کہتے ہیں: میںنے کہا: اے ابوہریرہ! النَّصِیْف کا کیا معنی ہے؟ انھوں نے کہا: دو پٹہ۔
Musnad Ahmad, Hadith(13268)