۔ (۱۳۲۷۳)۔ وَعَنْْ عَلِیٍّ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنَّ فِی الْجَنَّۃِ لَغُرَفًا یُرٰی بُطُوْنُہَا مِنْ ظُہُوْرِھَا وَظُھُوْرُھَا مِنْ بُطُوْنِہَا۔)) فَقَالَ اَعْرَابِیٌّ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! لِمَنْ ھِیَ؟ قَالَ: ((لِمَنْ اَطَابَ الْکَلَامَ، وَاَطْعَمَ الطَّعَامَ، وَصَلّٰی لِلّٰہِ بِاللَّیْلِ وَالنَّاسُ نِیَامٌ۔)) (مسند احمد: ۱۳۳۸)
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جنت میں ایسے بالا خانے ہیں کہ باہر سے ان کے اندر کاماحول اور اندر سے ان کے باہر کا ماحول دیکھا جاسکے گا۔ ایک بدّو نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! یہ بالاخانے کن لوگوں کے لیے ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اچھی بات کرے، دوسروں کو کھانا کھلائے اور جب رات کو عام لوگ سوئے ہوئے ہوں تو وہ اٹھ کر اللہ تعالیٰ کے لیے نماز ادا کرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(13273)