۔ (۱۳۲۸۳)۔ عَنْ عَلِیٍّ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنَّ فِی الْجَنَّۃِ سُوْقًا مَا فِیْہَا بَیْعٌ وَلَاشِرَائٌ اِلَّا الصُّوَرُ مِنَ النِّسَائِ وَالرِّجَالِ فَاِذَا اشْتَہٰی الرَّجُلُ صُوْرَۃً دَخَلَ فِیْہَا وَاِنَّ فِیْہَا لَمَجْمَعًا لِلْحُوْرِ الْعِیْنِیَرْفَعْنَ اَصْوَاتًا، لَمْ یَرَ الْخَلَائِقُ مِثْلَہَا، یَقُلْنَ: نَحْنُ الْخَالِدَاتُ فَلَا نَبِیْدُ وَنَحْنُ الرَّاضِیَاتُ فَلَانَسْخَطُ وَنَحْنُ النَّاعِمَاتُ فَلَا نَبْأَسُ، فَطُوْبٰی لِمَنْ کَانَ لَنَا وَکُنَّا لَہُ۔)) (مسند احمد: ۱۳۴۳)
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جنت میں ایک بازار ہوگا، وہاں کوئی خرید و فروخت نہیں ہوگی، بلکہ وہاں تو صرف مردوں اور عورتوں کی تصاویر ہوں گی، جب کوئی مرد کسی تصویر کو پسند کرے گا، تو وہ اسی تصویر میں تبدیل ہوجائے گا اور جنت میں موٹی آنکھوں والی عورتوں حوروں کی ایک اجتماع گاہ ہو گی، وہ وہاں بلند آواز سے گائیں گی، مخلوقات ان جیسی نہیں دیکھیں، وہ یہ نغمہ گائیں گی:ہم ہمیشہ زندہ رہنی والی ہیں، ہم کبھی نہیں مریں گی، ہم راضی ہونے والی ہیں، کبھی ناراض نہیں ہوں گی، ہم خوشحال رہنی والی ہیں، کبھی بد حال نہیں ہوں گی، پس خوشخبری ہے ان کے لیے جو ہمارے لیے ہیں اور ہم ان کے لیے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(13283)