۔ (۱۳۲۸۵)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((لَوِ اطَّلَعَتْ اِمْرَاۃٌ مِنْ نِسَائِ اَھْلِ الْجَنَّۃِ اِلَی الْاَرْضِ لَمَلَأَتْ مَا بَیْنَہُمَا رِیْحًا وَلَطَابَ مَا بَیْنَہُمَا، وَلَنَصِیْفُہَا عَلٰی رَأْسِہَا خَیْرٌ مِّنَ الدُّنْیَا وَمَا فِیْہَا۔)) (مسند احمد: ۱۲۴۶۳)
سیدنا ا نس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر اہل جنت کی بیویوں میں سے ایک خاتون زمین کی طرف جھانک جائے تو اس کی خوشبو سے زمین و آسمان کے درمیان والا خلا بھر جائے اور ان دونوں کے درمیان والی ہر چیز معطر ہو جائے، اس کے سر کا ایک دوپٹہ دنیا وما فیہا سے بڑھ کر ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(13285)