۔ (۱۳۲۸۶)۔ وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((لِلرَّجُلِ مِنْ اَھْلِ الْجَنَّۃِ زَوْجَتَانِ مِنْ حُوْرِ الْعِیْنِ عَلٰی کُلِّ وَاحِدَۃٍ سَبْعُوْنَ حُلَّۃًیُرٰی مُخُّ سَاقِہَا وَرَائَ الثِّیَابِ۔)) (مسند احمد: ۸۵۲۳)
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: موٹھی آنکھوں والی حوروں میں سے ہر جنتی کی دو دو بیویاں ہوں گی، ہر ایک کے جسم پر ستر ستر لباس ہوں گے، (لیکن نزاکت اور شفافیت کا یہ عالَم ہو گا کہ) ان کپڑوں کے پیچھے سے ان کی ران کا مغز دکھائی دے رہا ہوگا۔
Musnad Ahmad, Hadith(13286)